سشمیتا سین کا زید علی کی ویڈیو پر ردعمل سامنے آ گیا

news-details

رضوان عامر نامی ٹوئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کیا اور ساتھ ہی فلم کے مرکزی کردار شاہ رخ خان، سشمیتا سین اور ڈائریکٹر فرح خان کو ٹیگ کیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کی ویڈیو پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے،کچھ روز قبل زید علی نے ساتھیوں کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’میں ہوں نا‘ کا یادگار سین دوبارہ تخلیق کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سشمیتا نے رضوان عامر کے ٹوئٹ پر جواب دیا اور ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا،اداکارہ نے ہیش ٹیگز میں بہترین کاوش اور تعریف کے قابل لکھا، ساتھ ہی قہقہہ، تالیوں اور دِل والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔