news-details
کراچی

سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن کے وفد کی صوبائی وزیر جام خان شورو سے ملاقات

کراچی ؛ سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن سندھ کے وفد نے آج صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو سے انکے دفتر میں ملاقات کرکے انکو ملازمین کے مختلف مطالبات اور حقوق کے حوالے سے آگاہی دی۔

وفد کی سربراہی صدر اللہ بخش دامراھ کر رہے تھے جبکہ تنظیم کے جنرل سیکرٹری رانو خان جتوئی، چیئرمین خادم حسین کوسو، مظفر لغاری و دیگر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔

اس موقع پر سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ سندھ کے صدر اللہ بخش دامراھ نے صوبائی وزیر کو ملازمین کی گروپ انشورنس، سن اور فوتی کوٹا، یوٹیلیٹی الاؤنسز، ہیلتھ کارڈ سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس پر صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے وفد کے شرکاء کو تمام جائز مطالبات اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطالبات کے حل کیلئےوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ و دیگر سے بھی مشاورت کرکے مطلوبہ مسائل اور مطالبات حل کروائے جائیں گے۔