بینظیر نےجمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہد کی، قوم ان کو کبھی فراموش نہیں کرے گی: بلاول بھٹو

news-details

کراچی:(پیر: 27 دسمبر 2021) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شہید ماں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بینظیربھٹوایک مثالی عالمی لیڈرتھیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیرنے جمہوریت کیلئےتاریخی جدوجہد کی، قوم بینظیربھٹوکوکبھی فراموش نہیں کرے گی۔
بے نظیربھٹو کے چودھویں یومِ شہادت پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔