news-details
کراچی

سال نو کے موقع پر کراچی کا ساحل نوگو ایریا قرار، دفعہ 144 نافذ کردی گئی

کراچی:(جمعہ: 31 دسمبر 2021) سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ سی ویو کو نوگوایریا قرار دے دیا گیا ہے۔ سال نو کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹی فیکیشن کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دفعہ 188 لاگو کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کے مطابق تمام چائے خانے ، ریسٹورانٹس ، پیٹرول پمپس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مرکزی سڑکوں پر10سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، ضلع انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کریگی جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنی ٹیموں کے ہمراہ علاقوں میں موجود رہیں گے۔