news-details
کراچی

اومی کرون کراچی میں آچکا ہے، فی الحال لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: مرتضیٰ وہاب

کراچی:(پیر: 03 جنوری 2022) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اومی کرون کراچی میں آچکا ہے تاہم حالات کنٹرول میں ہیں، فی الحال لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، حکومت نہیں چاہتی کہ سخت فیصلےکئےجائیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا کیسز کے حوالے سے کہا کہ کوروناکازورٹوٹ گیا تھا تو لوگوں نے سوچا ویکسین کی ضرورت نہیں، اب تک29ملین لوگ خودکوویکسین لگواچکےہیں، ہماری کل آبادی تقریباً5کروڑہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری ایس اوپیزکاخصوصی خیال رکھیں، ڈاکٹرزنےکہااومی کرون سے بچنے کیلئے بہتر طریقہ ماسک کا استعمال ہے، احتیاط کے ساتھ ویکسین بھی ضرور لگوائیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ سخت فیصلےکئےجائیں، عوام کوبھی حکومت کاساتھ دیناہوگا، عوام سماجی محفلوں میں ایس اوپیزکاخیال رکھیں۔
انھوں نے بتایا کہ اومی کرون کراچی میں آچکا ہے مگر حالات کنٹرول میں ہیں، فی الحال لاک ڈاؤن کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ، چاہتےہیں چیزیں نارمل انداز میں ایس او پیز کے ساتھ چلیں، وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےپی میں سال سے اقتدار میں ہے، پی ٹی آئی والےکہتےہیں دودھ شہدکی نہریں بہادی، صحت کارڈبہت بڑا فراڈ ہے جو پی ٹی آئی شروع کررہی ہے، حکومتوں کاکام اسپتالوں کو احسن انداز سے چلانا ہے، اسپتال اچھے سے چل رہے ہوں تو لوگ آسانی سے علاج کراسکتے ہیں۔