news-details

مری کو ضلع بنانے کا فیصلا: نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز پیش کر دی گئی

لاہور:(پیر: 10 جنوری 2022) مری کو ضلع بنانے کے فیصلے کے بعد اس کا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ اس سیاحتی علاقے کے لئے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی۔ وزیراعلی نے ہدایات جاری کر دیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کرلی گئی ہیں۔ کون سے علاقے نئے ضلع میں ہوں گے۔ چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اپنی سفارشات دیں گے۔ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حدود خیبر پختونخوا تک ہوگی۔ پنڈی کے کچھ علاقے بھی اس ضلع میں شامل ہوسکتے ہیں۔
عثمان بزدار نے مقامی ارکان اسمبلی سے بھی مشاورت کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سیاحتی مقام کے لئے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی سیاحتی مقام پر تعمیر و ترقی کی ذمہ دار ہوگی۔ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی۔ سیاحتی ضلع کو مشینری خریدنے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔