news-details

مودی سرکار کا شدت پسندانہ رویہ تمام اقلیتوں پر حملہ ہے، ایسے عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد:(پیر: 10 جنوری 2022) وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی نسل کشی پر اکسانے والی ہندوتوا کانفرنس کیخلاف مودی سرکار کی مسلسل خاموشی پر بڑا سوالیہ نشان ہے، مودی سرکار کا شدت پسندانہ رویہ تمام اقلیتوں پر حملہ ہے، ایسے عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلمانوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً 20 کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی پر اجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہند وتوا قیادت نے دی تھی، دسمبر میں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے، سوال اٹھتا ہے کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے ؟ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے سائے میں ہندوتوا جتھے مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں، مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔