news-details

کورونا وائرس کے 1467 نئے مریض: مزید 2 افراد دم توڑ گئے

اسلام آباد:(منگل: 11 جنوری 2022) کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 479، سندھ میں 4 لاکھ 88 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 790، بلوچستان میں 33 ہزار 661، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 495 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 112 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 540 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 59 ہزار 253 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 81، سندھ میں 7 ہزار 682، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔