اسلام آباد:(بدھ: 12 جنوری 2022) وزیر اعظم عمران خان نےاسلام آباد ہراسگی اور موٹر وے ریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے وزارت قانون کو روزانہ فالو اپ کرکے کیسزمنطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہراسگی کیس اور موٹروےریپ کیس کی پیروی پر رپورٹ طلب کرلی اور وزارت قانون کو ہدایت دی کہ روزانہ فالو اپ کرکے کیسز منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے، ریاست ہرصورت ان کیسز کی پیروی کرکےملزمان کوسخت سزائیں دلائے گی۔