news-details
اسلام آباد

کورونا کی نئی لہر: صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

اسلام آباد:(جمعرات: 13 جنوری 2022) کورونا کی نئی لہر، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 992 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 12 ہزار 267 ہوگئی۔