news-details
اسلام آباد

ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد:(هفتہ: 15 جنوری 2022) ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کیلئے جگہ اور عمارت مانگ لی۔ چیف الیکش کمشنر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے الیکشن کمیشن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے 4 مختلف عمارتوں کی تجاویز بھی خط میں بھجوائیں۔ جس میں کہا گیا کہ پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا گیسٹ روم بھی یونٹ بنانے کیلئے استعمال ہوسکتا ہے،ی سی ایس آئی کا گیسٹ ہاوس بھی الیکشن کمیشن کو دینے کی تجویز ہے، وزارت سائنس ٹیکنالوجی کا خالی فلور بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جاسکتا، سرسید میموریل سوسائٹی عمارت میں سے کوئی ایک فراہم کی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ یونٹ کے قیام کے لئے آئی ٹی پروفیشنلز کی بھرتیوں کا کام آخری مراحل میں ہے، آئی ٹی ٹیمز ای وی ایمز، آئی ووٹنگ اور انتخابی عمل میں ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لئے کام کریں گے۔