جعلی اکاؤنٹس کیسز:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

news-details

اسلام آباد:(هفتہ: 15 جنوری 2022) جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری کےخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی، آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔
خیال رہے نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔ نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔