کورونا کیسز: این سی او سی نے دوران پرواز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی

news-details

اسلام آباد:(هفتہ: 15 جنوری 2022) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے دوران پرواز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 17 جنوری سے کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کر دی۔ سول ایوی ایشن کو دوران پرواز ماسک کا استعمال اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں مجوزہ بندشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صوبوں خصوصا سندھ کے ساتھ بڑھتی وباء کے کنٹرول کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی نے تعلیمی اداروں، عوامی اجتماعات اور شادی ہالز میں ایس او پیز کے حوالے سے 17 جنوری کو خصوصی اجلاس طلب کرلیا، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شرکت کریں گے۔ این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کر دی۔