news-details
اسلام آباد

لاہور میں بھی کورونا کے پھیلاو کا سلسلہ جاری، اسلام آباد میں مزید چھ مریض سامنے آگئے، دو گرلز کالجز بند

اسلام آباد:(پیر: 17 جنوری 2022) ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی کورونا کے پھیلاو کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد میں مزید چھ مریض سامنے آگئے، دو گرلز کالجز کو بند کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، گرلز ماڈل کالج ایف 6 ٹو اور جی 6 ون کو بند کردیا گیا۔ دونوں کالجز کو کورونا کے 6 کیسز سامنے آنے پر بند کیا گیا۔ محکمہ صحت کی سفارش کے بعد کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید سات افراد جاں بحق اور 4 ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ سات ایک ریکارڈ کی گئی۔