سبی: ریلوے لائن پر دھماکہ: جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 5افراد زخمی

news-details

سبی:(منگل: 18 جنوری 2022) سبی کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اترگئی، 5افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق سبی کے مقام مشکاف کے قریب ریلوے لائن پر دھماکہ اس وقت ہواجب ٹرین رواں دواں تھی، دھماکہ خیز مواد ٹریک کے قریب نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے سے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کی تین بوگیاں بھی پٹڑی سے نیچے اوتر گئی ۔ جس میں 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ واقع کے بعد ہی ریسکو اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگی ۔ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ٹرین کو آب گم کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔