حکومت نے موبائل ری چارج پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا، ہر ری چارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس لیا جائے گا

news-details

لاہور:(منگل: 18 جنوری 2022) حکومت نے موبائل ری چارج پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے اور صارفین سے ہر ری چارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس لیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 100 روپے کے موبائل ری چارج پر 9 روپے 3 پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کااعلان کر دیا اور اب 100 روپے کے بیلنس پر 86 روپے 9 پیسے کا بیلنس ملے گا۔ اس حوالے سے مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے صارفین کو ٹیکسٹ مسیجز کیے جا رہے ہیں جس میں صارفین کو ٹیکس میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔