news-details
اسلام آباد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

اسلام آباد:(منگل: 18 جنوری 2022) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانیہ کے پاکستان میں ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی۔پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق پاک برطانیہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے اور جلد دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں۔ معاہدوں پر پیش رفت کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باہمی معاہدوں سے تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئیگی۔ برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات انتہائی دوستانہ اور ہمہ جہت ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کاکہنا پاکستان کی افغانستان کے معاملے میں غیرملکی اور افغان شہریوں کے انخلاء میں معاونت قابل ستائش ہے۔