وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، ڈرون حملے کی شدید مذمت

news-details

اسلام آباد:(بدھ 19 جنوري 2022ع) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے ابوظہبی میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور یہ حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
شیخ محمد بن زید ال نہیان نے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں میں پاکستانی شہری سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔