پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد انتقال

news-details

اسلام آباد : پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد انتقال کر گئے اور 7586 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58334 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7586 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 20 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29097 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ67 ہزار 605 تک پہنچ چکی ہے۔