news-details
اسلام آباد

وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد:(پیر24 جنوري 2022ع) مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں پارٹی منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہےگا، وہ پارٹی کے ساتھ ہیں اور قانونی ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے.
ذرائع کا کہنا ہےکہ شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا بصورت دیگر وزیراعظم انہیں برطرف کرسکتے تھے۔