news-details
اسلام آباد

صدرِ مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر احتساب استعفیٰ منظور کرلیا

اسلام آباد:(بدھ 26 جنوري 2022ع) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر احتساب استعفیٰ منظور کرلیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبر کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
شہزاد اکبر نے 24 جنوری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے وابستہ رہوں گا، قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔
شہزاد اکبر کا بطور مشیر داخلہ و احتساب 24 جنوری سے استعفیٰ قبول کیا گیا۔ صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔