news-details
اسلام آباد

سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد:(بدھ 26 جنوري 2022ع) شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی جگہ نئے ناموں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بریگیڈئر (ر) مصدق عباسی کو معاون خصوصی احتساب بنائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی سابق ڈی جی نیب رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیر اعظم کی ناراضگی تھی، کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم ان سے ناراض ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیر اعظم کو دی وہ نا مکمل تھیں اور وزیراعظم کو دی جانے والی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق پایا گیا تھا۔