news-details
اسلام آباد

نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہلی معاملہ: سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد:(جمعرات 27 جنوري 2022ع) نواز شریف، جہانگیر ترین تاحیات نا اہلی معاملہ، سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کیخلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابی تنازعات میں استعمال کیا جائے، آرٹیکل 184/3 کے اختیار کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی.
آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کا حق نہ ملنا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔
سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلوں میں آرٹیکل 62 کے اطلاق کے پیرامیٹرز طے کیے ہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت جو الیکشن چیلنج ہو صرف اسکو کالعدم کیا جائے۔