ملکی معیشت پالیسی کا اہم جز ہے، بیرونی قرضے میں عدم توازن کم کرنا قومی سلامتی پالیسی کا اہم حصہ ہے: معید یوسف

news-details

اسلام آباد:(جمعرات 27 جنوري 2022ع) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا محور عام پاکستانی شہری ہیں، ملکی معیشت پالیسی کا اہم جز ہے، بیرونی قرضے میں عدم توازن کو کم کرنا قومی سلامتی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ میں مشیر سلامتی کا کہنا تھا کہ خطے میں تناؤ کی وجہ سے رابطہ کاری کے ویژن میں مشکلات ہیں، جموں و کشمیر قومی سلامتی پالیسی کا انتہائی اہم حصہ ہے، جیو اکنامکس کا مطلب جیو سٹریٹجی سے دور ہونا نہیں ہے، قومی سلامتی پالیسی کے خارجہ پالیسی حصے میں معاشی ترقی اور امن شامل ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی دستاویز میں کوئی خاص چیز نہیں چھپائی گئی، پالیسی میں ملک کے لیے ایک سمت متعین کر دی گئی ہے، پاک افغان سرحد پر بار اکھاڑنے کا معاملہ مقامی نوعیت کا ہے، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کا نیٹ ورک موجود ہے۔