وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا

news-details

کراچی:(جمعرات 27 جنوري 2022ع) وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، انہوں نے محکمہ داخلہ ،چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کا ایم کیو ایم کے پرامن مظاہرے پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے، واقعے پر سندھ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے، رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایم کیوایم کےرہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے کراچی میں پرامن مظاہرین پر پولیس کے ناروا تشدد کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کو لاٹھیوں اور شیلنگ سے منتشر کرنا جمہوری حق کی نفی ہے۔ ایم کیو ایم کی خواتین پرپولیس تشددکی جس قدرمذمت کی جائےکم ہے، آئےروزجمہوریت کا درس دینے والوں کا اصل چہرہ سب نے ٹی وی اسکرینز پر دیکھا۔ وزیر خارجہ نے ایم کیوایم کے کارکن کی شہادت پراظہارتعزیت بھی کیا۔