وزیراعظم عمران خان کا کچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنیوالے 10 شہیدوں کو سلام

news-details

اسلام آباد:(جمعہ 28 جنوري 2022ع) وزیراعظم عمران خان نے کچ میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرنے والے 10 شہیدوں کو سلام پیش کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محفوظ رکھنے کیلئے ہمارے بہادر سپاہی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان کےعلاقہ کیچ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت اور انتہائی تکلیف دہ ہے، وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے.