news-details
اسلام آباد

پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد:(جمعہ 28 جنوري 2022ع) پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے.
انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخ 1.5 ڈالر اضافے سے 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔