نواز شریف کی جھوٹی رپورٹ جمع کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، امید ہے عدالت سختی سے نوٹس لے گی: فواد چودھری

news-details

اسلام آباد:(منگل 01 فروری 2022ع) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جھوٹی رپورٹ جمع کروانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے ویر اطلاعات کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ کے پاس سب سے آسان راستہ قوم کے پیسے واپس کریں اور لندن ہی رہیں، ان کا مسئلہ جھوٹی رپورٹ سے حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹ کا مقصد پاکستان کے قانونی نظام کا مذاق اڑانا ہے.
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو ہائیڈ پارک کے علاوہ کہیں بھی نہیں جانا۔ انہیں چاہیے قانونی طور پر کام کو سر انجام دیں۔ شریف فیملی جعلی رپورٹوں کے پلندوں کے بجائے قوم کے پیسے واپس کرے، ڈاکٹرشال امریکا میں رہتے ہیں، ڈاکٹرشال نے کہا نوازشریف کی حالت ایسی نہیں کہ ٹریول کرسکیں۔ امید کرتا ہوں عدالت ان جعلی رپورٹوں کا سختی سے نوٹس لے گی۔ اور ملکی وقار بحال کیا جائے گا۔