سینئیر صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

news-details

اسلام آباد:(جمعرات 17 فروری 2022ع) سینئیر تجزیہ کار اور صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ محسن بیگ کی اہلیہ نے دہشتگردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ درخواست میں دہشتگردی کی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا۔ عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ محسن بیگ کے خلاف گرفتاری کے لیے آئے ہوئے ایف آئی اے اہلکار پر تشدد کرنے کے الزام پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔