news-details

وزیر خارجہ شاہ محمود کی وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ماسکو:(جمعرات 24 فروری 2022ع) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور روس کے مابین تعلقات بتدریج مستحکم ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات پر عمل پیرا ہیں، علاقائی روابط کے فروغ کے ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہیں۔