news-details

کورونا وائرس سے مزید 25 افراد دم توڑ گئے، ایک ہزار 122 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:(جمعہ 25 فروری 2022ع) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ سات دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 139 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 122 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 395، سندھ میں 5 لاکھ 66 ہزار 505، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، بلوچستان میں 35 ہزار 316، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار 843 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 142 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 14 ہزار 979 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 25 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 139 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 486، سندھ میں 8 ہزار 58، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 235، اسلام آباد میں ایک ہزار 9، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔