روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری، شہر میں زور دار دھماکے

news-details

کیف:(ھفتہ 26 فروری 2022ع) روس کی یوکرین کے خلاف جنگ دارلحکومت کیف پہنچ گئی۔ شہرکےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کیف میں موجود ہے اور ملک کے لیے آخری وقت تک لڑیں گے۔