وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، معیشت اور عالمی چیلنجز پر اعتماد میں لیں گے

news-details

اسلام آباد:(پیر 28 فروری 2022ع) وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وزیراعظم کے آج شام قوم سے خطاب کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آج شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے، عمران خان بہت بڑا اعلان کرنے والے ہیں، وزیراعظم کو قوم کے درد کا احساس ہے، ہم عوامی حقوق پر ڈاکے کیخلاف نکلے ہیں۔
صوبائی مشینری پیپلزپارٹی کی مہم چلا رہی ہے، 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی، یہ اپنی ناکامی وفاق پر تھوپنا چاہتے ہیں، پنجاب میں پیپلزپارٹی کے قافلے کو نہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی نے ہر کارکن کو 30 ہزار روپے کا پیکج دیا، لانگ مارچ کیلئے 3،3 لاکھ روپے ٹاؤن کمیٹی سے لیے گئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج لاڑکانہ جائیں گے، کوئی رکاوٹ ہوئی تو توڑ دیں گے، ان کے پاؤں میں جوتیاں نہیں تھیں، آج لینڈ کروزر کے مالک بن گئے، 15 سال سے سندھ میں بیٹھے ہیں، آپ نے کیا کیا ؟ یوکرین کے وزیر خارجہ سے کل بات ہوئی، طلبا کو کہا تھا مغربی یوکرین منتقل ہو جائیں۔