بلاول بھٹو مہنگائی، بے روزگاری اور کرپٹ حکومت کیخلاف نکلے ہیں، لانگ مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں: مراد علی شاہ

news-details

اسلام آباد:(پیر 28 فروری 2022ع) مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ پورے ملک کے عوام کی آواز ہے، بلاول بھٹو مہنگائی، بے روزگاری اور کرپٹ حکومت کیخلاف نکلے ہیں، وفاق مسلسل صوبوں کی حق تلفی کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا، لانگ مارچ مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف ہے، سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑانا پورے ملک کی آواز ہے، لانگ مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں، بلاول بھٹو اس بے حس حکومت کو نیند سے جگائیں گے، لانگ مارچ کے شرکا 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت بدزبانی چھوڑ کر عوام کا سوچے، پی ٹی آئی رہنما پکنک پر سندھ میں نکلے ہیں، تحریک انصاف کے مارچ میں خالی کرسیاں ہیں، حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجیں گے، وزیراعظم قوم سے خطاب میں یہی کہیں گے کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔