23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ہے, عمران خان اپوزیشن کیساتھ اپریل فول منائیں گے: شیخ رشید

news-details

اسلام آباد:(جمعرات 10 مارچ 2022ع) شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن شوق پورا کرلے، عمران خان جیتنے جا رہے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 سے 30 مارچ اہم ہفتہ ہے، اپوزیشن شوق پورا کرلے، عمران خان جیتنے جا رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کیلئے اسپیکر کو اختیارات دیئے گئے، اسپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا، اب چھانگا مانگا ہے نہ ہی مری، جہاں یہ ارکان کو رکھیں گے، 172 ارکان اپوزیشن کو لے کر آنے پڑیں گے، تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک بنے گی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 یا 31 کو اپوزیشن کیساتھ ارکان اسمبلی اپریل فول منائیں گے، تینوں پارٹیاں انجمن مفاد باہمی میں اکٹھی ہوئی ہیں، اپوزیشن کہہ رہی ہے امپائر نیوٹرل ہے، اللہ کا شکر ہے، ہارنے پر یہ کسی نئے امپائر کا کھاتہ نہ کھول دیں، ہارنے والوں کو نیوٹرل امپائر والے بیان پر قائم رہنا ہوگا، اسپیکر کے پاس 14 روز ہوتے ہیں وہ جب چاہیں اجلاس بلالیں، عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں، بلاول کی ریلی مایوس کن تھی، ہماری سکیورٹی ان کے لوگوں سے زیادہ تھی۔