نون لیگ سیاسی مقابلے کی بجائے کردار کشی کررہی ہے، اپوزیشن کس کس سے رابطے کررہی ہے سب پتہ ہے: شہباز گل

news-details

اسلام آباد:(اتوار 13مارچ (2022 معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت نے حکمت عملی طے کر لی، اپوزیشن کس کس سے رابطے کررہی ہے سب پتہ ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ منافقت سےباہرآجائے، سیاسی مقابلے کی بجائے کردار کشی کررہی ہے۔ نواز شریف کی کابینہ میں 5 وزیرتھے، باقی سب میری طرح کےتھے، احسن اقبال نے اپنے بھائی کو ٹھیکے لے کر دیئے۔ خواجہ آصف نے اقامہ عمرہ کیلئے نہیں لیا تھا، وہ سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کومطلوب ہیں۔
اسحاق ڈارنےمنی لانڈرنگ کےطریقےایجادکئے، شاہدخاقان عباسی کوایل این جی کیس کاسامناہے۔ خرم دستگیرکےدورمیں برآمدات میں کمی واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ اسحاق ڈار کی نکمی پالیسی کی وجہ سے ملک کی معیشت ڈوبی۔ یہ نوازشریف کی تجربہ کارٹیم کے کارنامے ہیں، چودھری نثارعلی خان وضع دارانسان تھے اس لئے ان کو چھوڑ گئے۔