کراچی ٹیسٹ کا آخری روز، آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں شاہینوں کی بیٹنگ جاری

news-details

کراچی:(بدھ 15 مارچ 2022ع) کراچی ٹیسٹ کے آخری روز آج قومی بلے بازوں کو سخت امتحان درپیش ہے، آسٹریلیا کے 506 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے 192 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر آج کھیل کا آغاز کیا، 105 اوورز کے اختتام تک 243 رنز بنائے ہیں۔ کینگروز کو جیت کیلئے 8 وکٹیں درکار جبکہ بابر الیون کو 506 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنا ہے۔
گذشتہ روز آسٹریلیا نے 97 رنز پر دوسری اننگز بھی ڈکلئیر کر دی تھی، کینگروز بلے باز عثمان خواجہ اور مارنس لبوشین 44، 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دوسری اننگز میں پاکستانی بلے باز امام الحق صرف ایک جبکہ اظہر علی 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ یاد رہے پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔