محکمہ موسمیات کی آج ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

news-details

لاہور: (جمعرات 16 مارچ 2022ع)محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں سکھر، نوابشاہ، دادو، مٹھی اور دیگر علاقوں میں موسم شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت آٹھ سے دس ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت 23 ، قلات میں 29، کوئٹہ میں 30، جیونی میں 32، گواد میں 33، نوکنڈی میں 20، سبی میں 22 اور تربت میں 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔