news-details

سندھ ہاؤس میں پولیس گردی ہوئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان، اور وزیرداخلہ ہوں گے:سابق وزرائے اعظم

اسلام آباد:(جمعه 18 مارچ 2022ع) تین سابق وزرائے اعظم نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں پولیس گردی کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار عمران خان اور وزیرداخلہ ہوں گے۔
یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سیکریٹری داخلہ، پولیس اور انتظامیہ کے حکام کوخبردار کرتے ہیں کسی سیاسی عمل کا حصہ نہ بنیں.
تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل میں پولیس اور انتظامیہ فریق بنی تو یہ آئین شکنی ہوگی۔ نہوں نے کہا کہ آئین شکنی کرنے، ان کی مدد کرنے والوں کو سزا کے لئے تیار رہنا ہوگا۔