تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب

news-details

اسلام آباد:(اتوار 20 مارچ 2022ع) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو دن گیارہ بجے طلب کرلیا۔
سپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق 54(3) اور شق 254 کے تحت تفویض اختیارات کو بروےکار لاتے ہوے طلب کیا ہے، اجلاس اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 41 واں اجلاس ھو گا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے 25 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی وجوہات بھی اپنے حکم نامے میں بیان کر دیں ۔ 8 مارچ کو اجلاس بلانے کی ریکوزیشن اپوزیشن کی جانب سے موصول ہوئی، قومی اسمبلی نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے قومی اسمبلی ہال میں انعقاد کے لیے 21 جنوری کو قرار داد منظور کی تھی، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے قومی اسمبلی چیمبر کو فروری کے آخر میں ضروری تزئین و آرائش کے لیے وزارت خارجہ کے سپرد کردیا گیا۔
اجلاس کی ریکوزیشن ملتے ہی سینیٹ سیکرٹریٹ سے سینیٹ ہال دینے کی درخواست کی گئی، سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ہال کی تزئین و آرائش کے باعث چیمبر دینے سے انکار کر دیا، چئیرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی قومی اسمبلی اجلاس منعقد کرانے کے لیے کوئی موضوں جگہ تلاش کرنے کا کہا گیا، ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے نے بھی تحریری طور پر قومی اسمبلی اجلاس کے لئے کوئی موضوں جگہ نہ ہونے سے تحریری طور پر آگاہ کیا،تمام حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا ۔