news-details
لاہور

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا نام مہنگائی مکاؤ مارچ رکھ دیا

لاہور:(بدهه 22 مارچ 2022ع) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کا نام مہنگائی مکاؤ مارچ رکھ دیا ہے۔ ن لیگ نے اس حوالے سے پلان بھی جاری کردیا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ پلان کے تحت مہنگائی مکاؤ مارچ کل ماڈل ٹاؤن لاہور سے اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا۔
جاری کردہ پلان کے تحت ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا اور اس دوران لانگ مارچ کے شرکا 18 مختلف مقامات پر پڑاؤ ڈالیں گے۔
ن لیگ کا مارچ کل رات گوجرانوالہ شہر میں قیام کرے گا جب کہ 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے۔
مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکا 26 مارچ کی رات راولپنڈی پہنچیں گے جس کے بعد وہ اسلام آباد میں طے شدہ منصوبے کے تحت داخل ہوں گے۔