news-details
اسلام آباد

استعفی نہ ملک سے غداری: اپنے پتے ایک دن پہلے ظاہر کروں گا، سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے: عمران خان

اسلام آباد: (بدهه 22 مارچ 2022ع) وزیر اعظم عمرا ن خان نے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کی ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ استعفی نہ ملک سے غداری کروں گا، اپنے پتے ایک دن پہلے ظاہر کروں گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست کے لئے فوج کو بدنام نہ کیا جائے، جو کچھ کر رہا ہوں وزارت عظمیٰ کے لیے نہیں کر رہا، پاکستان کو فوج کی اشد ضرورت ہے، فوج نہ ہوتی تو ملک کے 3ٹکڑے ہوتے، سیاست کےلیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے۔ اپوزیشن نے دباو میں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردئیے ہیں، میں عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کرونگا۔
عمران خان نے کہا کہ میں واضح کہہ رہا ہوں کہ اپوزیشن نہیں جیتے گی، اپوزیشن نے ہمارے اوپر کرم کیا ، کہ عوام ہمارے حق میں ہوگئی ،شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں ، چودھری نثار سے 50 سالہ پرا نی دوستی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے بعد کتنا بڑا طوفان آئے گا ان کو اندازہ نہیں، 27 مارچ کو تاریخی جلسہ کریں گے، عدم اعتماد کے دوران ان کے ساتھ کتنے لوگ رہیں گے، انہیں علم نہیں، ان کے پاس جو لوگ ہیں وہ بھی نہیں جائیں گے، میں ان چوروں کے دباو میں آکر استعفیٰ کیوں دوں؟ میں نے لڑائی شروع ہی نہیں کی تو ہاتھ کیسے کھڑے کردوں گا۔
انہوں نے کہا کہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا ہے نیوٹرل والی بات اچھائی کو پھیلانے اور برائی کو روکنے کیلئے کی گئی تھی۔ چودھری نثار سے ملاقات ہوئی ہے،وہ جو بھی فیصلہ کرینگے اپنی بہتری کیلئے کریں گے، موجودہ اپوزیشن کرپشن کا برانڈ ہے، کبھی شکست نہیں مانوں گا آخری وقت تک لڑتا رہوں گا، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ انہیں این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن سے کبھی بھی بلیک میں نہیں ہوں گا۔ فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت آگیا ہے، فضل الرحمان سیاست کا 12واں کھلاڑی ہیں۔، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست چوری چھپانا ہے، کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاوں گا، عدم اعتماد کا میچ ہم جیتیں گے۔