گورنر سندھ عمران اسماعیل کا پی پی ایم این اے جام عبدالکریم کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کو خط

news-details

کراچی:(هفتہ 26 مارچ 2022ع) پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کی دبئی سے وطن واپسی سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور ہیں۔ گورنر سندھ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جام عبدالکریم قتل کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مفاد کا تقاضہ ہے کہ قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیاجائے، جام عبدالکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے متعلقہ عدالت میں پیش کیاجائے۔ یاد رہے کہ کل ناظم جوکھیو قتل کیس میں جام عبدالکریم کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ سے ان کی حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔