news-details
اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد:(بدهه 29 مارچ 2022ع) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے – قتح اس قوم کی ہے اور فتح کپتان کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا قوم سے خطاب شام 7 سے 8 بجے کے درمیان ہوگا۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں بڑا اعلان کریں گے اورموجودہ صورتحال پرقوم کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے۔