ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث پی پی ارکان اسمبلی کو معاف کردیا

news-details

کراچی:(بدهه 29 مارچ 2022ع) کراچی میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو نے اپنے شوہر کے قاتلوں کو معاف کر دیا۔ ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ اپنے شوہر ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو معاف کرتی ہوں۔ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں اور مزید کسی سے لڑ نہیں سکتی، اکیلی ہوں کوئی ساتھ نہیں ہے اور سب نے مشورہ دیا کہ کیس سے الگ ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں قتل کیا گیا تھا۔ مقتول ناظم جوکھیو نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو بنا کر اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا اور ناظم جوکھیو کے لواحقین کے مطالبے پر پیپلزپارٹی رکن اسمبلی جام اویس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لواحقین کے احتجاج کے بعد جام اویس نے اپنی گرفتاری پیش کی تھی۔ مقتول ناظم جوکھیو نے اپنے آخری ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اسے دھمکیاں دی گئیں۔