وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

news-details

اسلام آباد::(جمعرات 31 مارچ 2022ع) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا، وزیراعظم شام کو کسی بھی وقت خطاب کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میر جعفروں، بلیک میلروں اور جمہوریت کے غداروں کے خلاف وزیر اعظم کا خطاب اہم ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کا خطاب مؤخر ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہے البتہ آج وہ قوم سے اہم خطاب کریں گے۔