پاکستان کا نیا وزیر خزانہ کون بنے گا؟مسلم لیگ ن نے 4ناموں پر غور کر دیا

news-details

اسلام آباد: (منگل 12 اپريل 2022ع) پاکستان کا نیا وزیر خزانہ کون ہوگا؟مسلم لیگ ن نے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اپنے نام دیے جانے کا امکان ہے۔ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں پر غور اور مشاورت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر خزانہ کے لیے 4ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ کے لیے مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کے ناموں پر غور کر رہی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی وزیر خزانہ کے چناؤ پر غور کیا جا رہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کے انتخاب تک عہدہ وزیر اعظم کے پاس ہی رہے گا۔پبلک فنانس ٹیم کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔پی ٹی آئی دور حکومت کا کوئی سرکاری ماہر ٹیم میں نہیں لیا جائے گا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم کے شرکا میں سابق فنانس بیوروکریٹس کی شمولیت کا امکان ہے۔مخلوط حکومت فنانس پالیسی اور ترقیاتی پروگراموں کی تشہیر کے لیے میڈیا ٹیم بھی تشکیل دے گی۔ ٹیم میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ایکسپرٹس کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔