سازش کے حوالے سے امریکا پر لگائے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں: امریکا

news-details

واشنگٹن:(جمعه 15 اپریل 2022ع) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سازش کے حوالے سے امریکا پر لگائے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوری اقدار کی حمایت کرتے ہیں، سازش کے حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضح ہے، اس حوالےسے ترجمان پاکستانی فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکہ خارجہ کا کہنا تھا کہ سازش سے متعلق ہمارا پیغام اور بیان بڑا واضح ہے، ہم پاکستان میں کسی ایک جماعت کے حق میں نہیں اور پرامن جمہوری اصولوں، انسانی حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔