میرے گھر کے باہر مظاہرے میں بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے, لگتا ہے 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں: جمائما

news-details

اسلام آباد:(جمعه 15 اپریل 2022ع) لیگی کارکن سابق لندن میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے، احتجاج میں کارکنان نے نعرے بازی کی اور عمران خان اور ان کے بچوں کے خلاف پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے اس پر ٹوئٹ کی کہا کہ میرے گھر کے باہر مظاہروں کا اعلان کیا جا رہا ہے بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت آمیزنعروں سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس چلی گئی ہوں۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے اجتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔ جس میں عابد شیر علی نے لکھا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں پرانا پاکستا ن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔