بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت وزرا اور اراکین اسمبلی کی بھی شرکت

news-details

کراچی:(هفته 16 اپریل 2022ع) بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ میں عوام کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سندھ پولیس کے دستے نے بلقیس ایدھی کی میت کو سلامی دی اور ان کی تدفین سرکاری سطح پر کرنے کے انتظامات کیے گئے۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے بلقیس ایدھی کی تدفین سرکاری سطح پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کا پورا خاندان فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب کی آخری رسومات سرکاری سطح پر ہوئی تھیں اور ہماری کوشش ہے کہ بلقیس ایدھی کی آخری رسومات بھی اسی طرح ہوں۔